کوئی بات ایسی کرو، کوئی لفظ ایسا لکھا کرو
ملے جس سے دل کو قرارسا، کوئی شعر ایسا پڑھا کرو
صدا دکھ میں ہی نہ رکھا کرو، کبھی سکھ بھی اس کو دیا کرو
یہ اداس ہے کئی روز سے، میرے دل میں آ کے رہا کرو
جو کٹھن کٹھن سے ہیں راستے، یہ سبھی ہیں کیوں میرے واسطے
یہ جو جل رہا ہوں میں آگ میں، کبھی تم بھی اس میں جلا کرو
مجھے اب بھی تمھاری ہی آس ہے، میرا دل تمھارے ہی پاس ہے
ہے یہ جان تیرے Ø+صار میں، اس سے میری جان رھا کرو
میرا دن ہو یا میری رات ہو، تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہو
ابھی جیسے تم میرے ساتھ ہو، یونہی ساتھ میرے چلا کرو